Time 06 اکتوبر ، 2024
پاکستان

وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق  احتجاج کے دوران شرپسندوں سے اسلحہ، آتشی مواد و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں بھی جاری رہیں۔

گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

ان زخمیوں میں سے ایک پولیس اہلکار  آج  اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا کی گئی جہاں وزیرداخلہ محسن نقوی، گورنر کے پی، آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 

مزید خبریں :