پاکستان
10 اگست ، 2012

خیرپور: خاتون و مرد کو برہنہ گھمانے کا مقدمہ، عظمیٰ بلوچ عدالت میں پیش

خیرپور: خاتون و مرد کو برہنہ گھمانے کا مقدمہ، عظمیٰ بلوچ عدالت میں پیش

خیرپور … گمبٹ میں خاتون اور مرد کو برہنہ تھانے لے جانے کے واقعے کی مرکزی کردار عظمیٰ بلوچ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عظمی ٰ کا بیان پولیس اہلکاروں کو بچانے کی واضح کوشش نظر آتی ہے۔ خیرپور میں عورت اور مرد کو برہنہ تھانے لے جانے کے واقعے پر لگتا ہے کہ پولیس کا دباوٴ کام آگیا ہے کیونکہ مرکزی کردار کے بیان میں سب کچھ بدل سا گیا ہے، پورا کیس تبدیل ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پراسرار خاموش برقرار ہے۔ خیر پورکی عدالت میں پیش ہونے والی عظمیٰ بلوچ نے بیان دیا کہ 27 جولائی کو 4 مسلح افراد نے اسے اغوا کیا اور ممتاز ملاح نامی شخص کے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروں نے اسے موقع سے بازیاب کرانے کے بعد کپڑے پہنا کر تھانے پہنچایا۔ جبکہ ممتاز ملاح نے الزام لگایا تھا کہ پولیس اہلکار واقعے کے روز 2 خواتین سمیت اس کے گھر داخل ہوئے اور اسے خاتون سمیت برہنہ کرکے تھانے لے گئے تھے۔ ادھر مقدمے میں گرفتار ایس ایچ او خیر محمد سمیجو اور دیگر اہلکاروں نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کردی جس کی سماعت 13 اگست کو ہوگی۔

مزید خبریں :