10 اگست ، 2012
راولپنڈی … مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سندھ سے ہندو برادری کا انخلاء افسوس ناک ہے۔ راولپنڈی میں مسیحی برادری کی طرف سے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ غیر مسلموں کو ساتھ رکھے بغیر پاکستان کا تصور بھی ممکن نہیں، حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔ تقریب سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔