10 اگست ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنما وٴں پرویز رشید اوررانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی دروغ گوئی سے کام نہ لیں، جن لوگوں کے جھرمٹ میں وہ صدر بن کر بیٹھے ہیں وہ مشرف دورمیں کہاں تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء للہ نے کہا کہ انقلاب کی باتیں کرنیوالوں کا انجام وقت بتائے گا، مسلم لیگ ن سے شہرت پانے والے کس منہ سے اس کی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، شہباز شریف کی گڈ گورننس کی ایک دنیا معترف ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی اپنی کتاب دیکھ کر بتائیں کہ ان کی تعریفیں ٹھیک تھیں یا نوازشریف پر تنقید ، جاوید ہاشمی آج ان کے صدر ہیں جو پرویز مشرف کو 10بار وردی میں صدر منتخب کرانا چاہتے تھے۔