11 اگست ، 2012
لاہور… بر ما میں نہتے اور بیگناہ مسلمانوں پر مظالم کے خلاف لاہور میں انجمن طلبہ اسلام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈیوس روڈ پر ہونے والے مظاہرے کی قیادت مرکزی رہنماوٴں محمد عدنان رضا اور عثمان محی الدین نے کی ،، شرکاء نیبرما میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے اور امریکا اور اقوام متحدہ کے خلاف نعرے بازی کر تے رہے، انجمن کے رہنماوٴں کاکہنا تھا کہ برمی فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔