11 اگست ، 2012
پشاور…مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے نام نہاد لیڈروں نے عدلیہ کی توہین کا سلسلہ بند نہ کیا تو ن لیگ عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرے گی۔ پشاور سے جاری بیان میں ارباب خضر حیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ فیصل رضا عابدی کی عدلیہ اور چیف جسٹس کیخلاف پریس کانفرنس در حقیقت ایوان صدر میں تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے سیاسی شہادت حاصل کرنا چاہتی ہے مگر وہ اپنی موت آپ مرنے والی ہے۔