پاکستان
10 اگست ، 2012

کشمیر اسمبلی میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو نمایندگی دیں گے،سردار یعقوب

جدہ …صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے جسے ختم کرنے کے لیے مخالف قوتیں برسر پیکار ہیں۔اور ایشیائی ممالک کے لیے پاکستان کا استحکام بے حد اہم ہے۔ جدہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سردار یعقوب خان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر اسمبلی میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو نمایندگی دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کا معیار تعلیم بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس وقت سعودی عرب اور کویت کے تعاون سے کشمیر میں تین جامعات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔تقریب سے دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :