پاکستان
11 اگست ، 2012

مستونگ:بولان میل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دومسافر زخمی

مستونگ:بولان میل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دومسافر زخمی

مستونگ…ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل پرنامعلوم افراد کا حملہ ، فائرنگ سے دو مسافر زخمی ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل جب کری ڈور ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد نے اس کے انجن پر راکٹ فائر کیا جو خوش قسمتی سے نہیں لگا تاہم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مسافر زخمی ہوگئے۔ٹرین میں سوار سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا انجن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ٹرین کو کوئٹہ لانے کیلئے کول پور سے متبادل انجن طلب کرلیا گیا۔

مزید خبریں :