11 اگست ، 2012
پشاور …پشاور ائیر پورٹ پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ برآمد کر لئے۔ذرائع کے مطابق باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیر لائن کی فلائیٹ سے ابو ظہبی جانے والے تین افغان باشندوں کو گرفتارکیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔