اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے نے والدہ کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی

پاکستان کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں—. فوٹو فائل 

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے گزشتہ کئی دہائیوں سے وابستہ نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے اُن کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

اداکارہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں جنہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث چل بسیں تاہم ان کے بیٹے کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

اداکارہ کے بیٹے کامران خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ذہین طاہرہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔

کامران خان نے بتایا کہ شام تک والدہ کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :