11 اگست ، 2012
لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سازشی عناصر ہوش کے ناخن لیں، آئندہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور یہ الیکشن صاف شفاف کرائیں گے۔ انہوں نے یہ بات گورنر ہاوٴس لاہور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں وسیلہ حق امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج بھی ملک میں مفاہمت کی پالیسی جاری رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان میں جب تک نفرت کی سیاست ختم نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک جمہوری نظام کے تسلسل سے ہی مضبوط ہوگا۔