پاکستان
11 اگست ، 2012

سندھی ہندو اپنی دھرتی چھوڑ کر نہ جائیں، صوبائی وزیر موہن لال کی اپیل

سندھی ہندو اپنی دھرتی چھوڑ کر نہ جائیں، صوبائی وزیر موہن لال کی اپیل

جیکب آباد … صوبائی وزیر اقلیتی امور موہن لال کوہستانی نے سندھی ہندووٴں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دھرتی چھوڑ کر نہ جائیں۔ جیکب آباد میں سرکٹ ہاوس میں اقلیتی برادری کے لوگوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے موہن لال کوہستانی نے کہا کہ سندھی ہندو اپنی دھرتی کے خاطر قربانی دیں نہ کہ مسائل کے خاطر اپنی دھرتی کو چھوڑ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندووٴں کو تحفظ فراہم کر نے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ موہن لال کوہستانی نے کہا کہ ہندووٴں کے مسائل حال کرنے کیلئے کمیشن قائم کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے قانون میں ترمیم کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات خراب کرنے میں وہ ہی عناصر ملوث ہیں جو 1947ء میں ہندووٴں کے خلاف ملوث تھے ۔

مزید خبریں :