11 اگست ، 2012
کراچی … کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میں ملوث 5 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ ایس ایس پی خرم وارث نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان محمد یوسف عرف لاہوتی، محمد شاہد، طاہر محمود، شہزاد خاصخیلی اور عبدالرحمان بلوچ کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 2 ٹی ٹی پستول، ایک 9 ایم ایم پستول اور ایک دستی بم برآمد کرلیا ہے، گرفتار ملزمان اولڈ سٹی ایریا میں بھتے کی 25 سے زیادہ وارداتوں اور کئی ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی خرم وارث کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد خاصخیلی رینجرز اہلکار مدد علی اور سب انسپکٹر محمد صدیق کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔