پاکستان
11 اگست ، 2012

انتخابی فہرستوں سے متعلق درخواست، وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس

انتخابی فہرستوں سے متعلق درخواست، وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس

کراچی … سندھ ہائیکورٹ نے انتخابی فہرستیں کالعدم قرار دیئے جانے سے متعلق آئینی درخواست پر وفاق، الیکشن کمیشن اور دیگر کو 28 اگست کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان، وفاق اور دیگر کو 28 اگست کیلئے نوٹسس جاری کردیئے۔ درخواستوں میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں ایک کروڑ ووٹرز ایسے ہیں جو دنیا میں نہیں، 75 لاکھ شناختی کارڈ ہولڈرز کا نام شامل نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فہرستوں میں کئی غلطیاں ہیں اور 10 لاکھ ووٹرز کا نام درست پتوں پر موجود نہیں۔

مزید خبریں :