پاکستان
11 اگست ، 2012

لواری ٹنل کے فنڈز لاڑکانہ منتقل کئے گئے،مولانا چترالی

پشاور…جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الا کبر چترالی نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں لواری ٹنل کیلئے مختص فنڈز ملتان اور لاڑکانہ منتقل کئے۔ پشاور سے جاری بیان میں مولانا عبد الا کبر چترالی نے عید الفطر کے بعد لواری ٹنل پر دوبارہ تعمیراتی کام شروع کرنے اور مقررہ وقت پر ٹنل کی تکمیل سے متعلق وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر کے اعلان پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پی پی پی حکومت کی عدم دلچسپی اور چترال کے منتخب نمائندوں کی نا اہلی سے دسمبر 2011 ء میں مکمل ہونے والا لواری ٹنل اب 2017ء تک بھی مکمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور خیبر پختون خوا کی حکومتیں لواری ٹنل کی تکمیل سے مخلص نہیں ہیں لیکن عام انتخابات میں عوام سے ووٹ لینے کے لئے لواری ٹنل کی تکمیل کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :