11 اگست ، 2012
کوئٹہ…وفاقی وزیر دفاع نویدقمر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملات ایک، 2میٹنگ یاکمیٹیوں سے حل نہیں ہونگے،بلوچستان کیلئے بہت کچھ کرنیکی ضرورت ہے،انہوں نے یہ بات بلوچستان کے مختلف وفودسے ملاقاتوں کے دوران کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔سربراہ کابینہ کمیٹی بلوچستان نویدقمر کا بلوچستان کے مختلف وفودسے ملاقاتوں کے دوران تفصیلی گفتگو کرتے ہو ئے کہنا ہے کہ بلوچستان کے حقیقی اورغیرحقیقی نمائندوں کی بحث میں نہیں پڑے اور بلوچستان کیلئے ہرکسی سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔مسائل کی حقیقی تصویرکشی صرف پہاڑوں پربیٹھے لوگ نہیں کررہے۔ مسائل کے علاوہ آج ملاقاتوں میں ان کے حل پربھی بات ہوئی۔بلوچستان کے مسائل پرنیشنل پارٹی اوربی این پی سے بھی رابطہ ہوگا۔