پاکستان
11 اگست ، 2012

ہندو یاتریوں کی بھارت منتقلی کی افواہ پر ایف آئی اے کی رپورٹ پیش

اسلام آباد…ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق کچھ ایجنٹ امیر ہندووٴں کو سیاسی پناہ دلوانے کا جھانسہ دے رہے ہیں جس کے بعد وفاقی وزیرداخلہ نے حساس قومی معاملات پر افواہیں پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ایف آئی اے نے ہندو یاتریوں کے بھارت جانے کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ وزیرداخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ہندوبرادری کے مسائل حل کیئے جائیں۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے لڑکیوں کی زبردستی شادی کرانے کے واقعات کا نوٹس بھی لیا اور اس بارے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :