11 اگست ، 2012
کراچی…جناح اسپتال کراچی میں2گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک،3افرادزخمی ہو گئے ۔فائرنگ کا واقعہ2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق فائرنگ اسپتال کے اندرہوئی جس سے اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی اور مریض اور ان کے ساتھ ان کے اٹینڈینٹ بھی خوف زدہ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کواسپتال لانیوالے افرادنے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں پراسلحہ تانا اور انہوں نے ہی اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی۔ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کوپولیس اور رینجرزنے گرفتارکرلیا ہے جس کے بعد جناح اسپتال میں اب صورتحال قابومیں ہے۔