پاکستان
11 اگست ، 2012

پارٹی نے چوہدری برادران کیخلاف بیان بازی سے منع نہیں کیا،احمد مختار

پارٹی نے چوہدری برادران کیخلاف بیان بازی سے منع نہیں کیا،احمد مختار

لاہور…وفاقی وزیر پانی اور بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ پارٹی نے چودھری برادران کیخلاف بیان بازی سے منع نہیں کیا ہے، چودھری برادران کو میری وجہ سے بھاگناہے ،میں چودھری برادران کوبھگاکرہی رہونگا۔ صدرکے فارمولے کی مطابق چودھری برادران میرے خلاف الیکشن نہیں لڑسکتے۔احمد مختار نے مزید کہا کہبجلی کی پیداواربڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔نئی پالیسی کے مطابق صوبوں کو اجازت ہے کہ اپنی بجلی پیداکریں،نہ صرف اجازت ہے کہ صوبے اپنی پیداکردہ بجلی دوسرے صوبوں کوبیچ بھی سکتے ہیں،پنجاب حکومت سے بجلی چوروں کیلئے تھانے مخصوص کرنے کے لئے کہاہے کہ بڑے سے بڑے بجلی چوروں سے پیسے وصول کیئے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ووٹ نیت پرپڑتے ہیں اورہماری نیت صاف ہے۔

مزید خبریں :