پاکستان
11 اگست ، 2012

لاہور: عدالتوں پر تنقیدکرنیوالوں کیخلاف وکلاء کااحتجاجی مظاہرہ

لاہور…لاہورمیں عدلیہ بچاوٴ کمیٹی کے زیراہتمام وکلاء نے عدالتوں پر تنقید کرنیوالے پیپلزپارٹی کے راہنماوٴں فیصل رضا عابدی،شرجیل میمن اوراٹارنی جنرل کے خلاف شدید احتجاج کیا وکلاء نے یہ احتجاج لاہورہائیکورٹ کے احاطے میں کیا،عدلیہ بچاوٴکمیٹی کے عہدیداروں رشید صدیقی اور دیگرنے ملک ریاض،سینیٹر فیصل رضا عابدی،سندھ اسمبلی کے رکن شرجیل میمن ،فواد چودھری اوراٹارنی جنرل عرفان قادر کے ناموں والے بینرزجلائے اور انکے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔

مزید خبریں :