پاکستان
Time 03 جولائی ، 2019

ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' کے خالق نثار ناسک انتقال کرگئے

نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' جنید جمشید نے اپنی آواز میں گا کر امر کیا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' کے خالق شاعر اور ادیب نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

نثار ناسک کی نماز جنازہ آج دن 11 بجے ڈھوک رتہ میں ادا کی جائے گی اور وہیں ان کی تدفین کی جائے گی۔

نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' جنید جمشید نے اپنی آواز میں گا کر امر کیا، جب تک یہ ملی نغمہ گایا جاتا رہے گا اس وقت تک نثار ناسک اور جنید جمشید کو یاد رکھا جائے گا۔

نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان میں لکھا کرتے تھے، ان کی دو مشہور کتابوں میں 'چھوٹی سمت کا مسافر' اور 'دل دل پاکستان' شائع ہوئیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

مزید خبریں :