پاکستان
11 اگست ، 2012

لاہور اورگردونواح میں موسلادھار بارش کے باوجود حبس کی شدت برقرار

لاہور…لاہور اورگردونواح میں موسلادھار بارش کے باوجود حبس کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبر پختون خوا اور آزادکشمیر میں مزیدبارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں صبح سے ہی آسمان پرکالی گھٹائیں چھا گئیں اور بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی،تاہم بارش کے باوجودحبس کی وجہ سے پسینہ خشک نہ ہو سکا،،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

مزید خبریں :