پاکستان
11 اگست ، 2012

لوڈ شیڈنگ کیخلاف ٹینٹ آفس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا، وزیراعلیٰ پنجاب

لوڈ شیڈنگ کیخلاف ٹینٹ آفس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈھائی ماہ سے جاری ٹینٹ آفس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا۔ پنجاب کے ساتھ ناانصافی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 7 دن میں سفارشات پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بارش کے باوجود ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں ٹینٹ آفس لگایا۔ جہاں انہوں نے سائلین اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں لاکھوں افراد بیروزگار ہوئے، معیشت کا پہیہ جام ہوا، لیکن زرداری ٹولہ ٹس سے مس نہ ہوا۔ لاہور میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم علی پر بہترین انتظامات کرنے پر پولیس کو شاباش دی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرے تاکہ لوگ بلاخوف و خطر سکھ کی نیند سو سکیں، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو تھانے کی سطح پر لے جانے اور اسپیشلائز یونٹ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :