11 اگست ، 2012
لاہور … متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے ، صدارت وزارت عظمیٰ اور دیگر اعلیٰ مناصب پر انہیں بھی فائز ہونے کا حق ملنا چاہئے۔ وہ الحمرا ہال لاہور میں اقلیتوں کے دن کے حوالے سے ایک تقریب میں خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر الطاف حسین کو ایمبسیڈر آف مینارٹیز ایوارڈ سے بھی نوازا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، 1947ء میں ملک بنانا چیلنج تھا تو آج اسے بچانا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا قیام پاکستان سے 3روز قبل قائداعظم نے جو خطاب کیا تھا اسے آئین کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کالے انگریزوں سے آزاد کرانا اورقائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے ۔ تقریب سے اقلیتی نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔