پاکستان
11 اگست ، 2012

شہباز شریف پنجاب میں اچھی حکومت دینے میں ناکام رہے، جہانگیر بدر

شہباز شریف پنجاب میں اچھی حکومت دینے میں ناکام رہے، جہانگیر بدر

لاہور … سینیٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب میں انتظامی اور سیاسی طور پر اچھی حکومت دینے میں ناکام رہے ہیں۔ لاہور کے نواحی گاوٴں چاچو والی میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر بدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنا سفر جاری رکھے گی، جمہوریت کی روح قائم رکھیں گے اور اداروں سے نہیں ٹکرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں دی گئی آزادی اور حقوق اداروں کو ان کی حدود میں رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی سے انتخابی اتحاد کی محتاج نہیں، پارٹی اور عوام کا رشتہ عمران خان کی وجہ سے قائم ہے نہ کسی کی منت سماجت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :