پاکستان
12 اگست ، 2012

پشاور کے اکثر علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع

پشاور کے اکثر علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع

پشاور…بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے بعد پشاور کے اکثر علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔پشاور کے علاقے افغان کالونی، گلبہار اور ورسک روڈ میں سحر و افطار کے ا وقات میں گیس پریشرانتہائی کم ہوجاتا ہے۔کم پریشر کے باعث چولہا جلانا بھی مشکل ہو جاتاہے جس سے خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی ناردرن گیس حکام کے مطابق گیس کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے گیس پریشر کی شکایات سامنے آئی ہیں جس کے ازالے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :