دنیا
Time 10 جولائی ، 2019

ای میل اسکینڈل: امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

فائل فوٹو: کم دروکھ

لندن: ای میل لیک کے معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ای میل لیکنگ کے معاملے پر اپنی ٹوئٹ میں برطانوی سفیر سر کم ڈروچ پر شدید تنقید کی تھی اور انہیں ایک بے وقوف شخص قرار دیا تھا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور برطانیہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی سر کم کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مستعفی ہونے والے برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ چاہتے تھے اور ای میل لیکنگ کےمعاملے نے ان کے لیے عہدے پر رہنما ناممکن بنادیا تھا۔

مزید خبریں :