12 اگست ، 2012
لاہور…ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 3174میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اس کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انرجی مینجمنٹ سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی پیداوار14610 اورڈیمانڈ17784میگاواٹ ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے دوسری جانب لاہورمیں ہر گھنٹہ بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب کے کئی شہروں میں دو دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں اتوار کی چھٹی کے باوجود متعدد علاقوں میں بجلی بند کی جارہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت رمضان کے آخری عشرے میں لوڈشیڈنگ کو کم کرے تاکہ انکے معمولات زندگی بہتر ہو سکیں۔