پاکستان
12 اگست ، 2012

ہندووٴں کے مسائل،کمیٹی کے ارکان جیکب آباد پہنچ گئے

ہندووٴں کے مسائل،کمیٹی کے ارکان جیکب آباد پہنچ گئے

جیکب آباد…صدر آصف زرداری کی جانب سے تشکیل دیا گیا اقلیتی کمیشن اور سندھ حکومت کی اقلیتی کمیٹی جیکب آباد میں اقلیتی رہنماوٴں سے ملاقات کے لئے پہنچ گئی۔سندھ اقلیتی کمیٹی کے سربراہ مکیش چاوٴلہ کے مطابق وفد کی آمد کا مقصد اقلیتی برادری کے تحفظات دور کرنا ہیں۔کمیٹی جیکب آباد میں اقلیتی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات پر صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کریں گی۔اقلیتی کمیشن اور اقلیتی کمیٹی کو گزشتہ روز جیکب آباد آنا تھا تاہم قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے باعث آمد ملتوی ہوگئی تھی۔


مزید خبریں :