12 جولائی ، 2019
سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا، 15جولائی سے نجی اسکولوں کوآن لائن رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
آن لائن رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ بن گئی، رجسٹرار پرائیویٹ اسکول رفیعہ جاوید کے مطابق والدین کو پرائیویٹ اسکولز کے فیس اسٹرکچر اور رجسٹریشن کے حوالے سے تمام تر معلومات آن لائن ہی دستیاب ہوں گی۔
ڈائیریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے مطابق اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ بنالی گئی ہے۔ اب اسکولوں کی فیسیوں کی تفصیلات سمیت تمام معلومات آن لائن دستیاب ہوں گی۔
رفیعہ جاوید نے بتایا کہ والدین کی جانب سے وصول ہونے والی بے شمار شکایات کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جبکہ وزیر تعلیم کی بھی ہدایات تھیں کہ پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین اور اساتذہ کو مکمل معلومات ہو اس لیے سارا سسٹم آن لائن کردیا گیا ہے۔