12 اگست ، 2012
خیر پور…خیر پورکے علاقے لقمان میں مسلح افراد پولیس چوکی کے اہلکاروں کو یر غمال بنا کر اسلحہ چھین کر فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق آج صبح علاقہ لقمان میں 8 ملزمان نے بے نظیرآباد پولیس چوکی پر حملہ کردیااوروہاں موجود 2اہلکاروں کو یر غمال بنا کر سرکاری رائفل اور 50 سے زائد راوٴنڈ چھین کر فرار ہوگئے،ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر چوکی میں موجود 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ،واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ،جبکہ ملزمان کے خلاف اسلحہ چھینے اور چوکی پر حملہ کر نے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔