12 اگست ، 2012
لاہور…رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تیزی رمضان المبارک کے دوران لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تیزی آ گئی ہے،ان مقابلوں میں مبینہ ڈاکووٴں کیتو تمام نشانے خطا ہوتے ہیں البتہ پولیس کی نشانہ بازی کام دکھا دیتی ہے، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھی 2مقابلوں میں3مبینہ ڈاکو مارے گئے ۔ڈی پی او ساہیوال رانا ایاز سلیم کے مطابق کچا نور شاہ روڈ پر پولیس نے ناکے پرموٹرسائیکل سوار3مشکوک افراد کو رْوکا،جنہوں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میں2ملزم مارے گئے،ایک فرار ہو گیا۔ ملزم شوکت چک 81 ڈی بی پاک پتن اور شہزادچک89/6آر ساہیوال کا رہائشی تھا۔مبینہ ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دوسرا مقابلہ ہوا لاہور میں جہاں پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکو لٹن روڈ کے علاقے میں ایک گھرکو لوٹ فرار ہورہے تھے،رنگ روڈ پرملزموں نے تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ میں ایک مبینہ ڈاکو ماراگیا جبکہ اس کے2 ساتھی فرارہوگئے۔