12 اگست ، 2012
پشاور…پشاور پولیس نے دو کار لفٹرز گرفتار کرکے ایک مسروقہ گاڑی برآمد کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹاون شاہ جہان آفریدی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کارلفٹروں کی بڑھتی وارداروں کے پیش نظر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاردونوں کار لفٹرزسگے بھائی ہیں۔ جو شہر میں کار لفٹنگ کی کئی وارداتوں مین پولیس کو مطلوب تھے۔ شاہ جہان آفریدی نے کہا کہ گرفتار ملزمان حمید اور شاہنواز کا تعلق نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل سے ہے ان کی نشاندہی پر نواحی علاقہ متنی سے ا یک مسروقہ گاڑی بھی برآمد ہوئی۔ اس موقع پر کارلفٹرز نے پیمانے کی مدد سے گاڑی کھولنے کا مظاہرہ بھی کیا۔