پاکستان
12 اگست ، 2012

پنجاب یونیورسٹی کے نتائج ،انگریزی میں54نمبر والا پاس، 65والافیل

پنجاب یونیورسٹی کے نتائج ،انگریزی میں54نمبر والا پاس، 65والافیل

لاہور…پنجاب یونیورسٹی کے حیران کن نتائج، انگریزی میں54نمبرلینے والاامیدوارپاس، 65نمبر لینے والافیل قرار پا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی نے بی اے /بی ایس سی کے امتحانات میں بعض ایسے امیدواروں کوتوپاس کردیا جنہوں نے انگریزی میں صرف54نمبرحاصل کئے مگراسی پرچے میں 65 نمبرلینے والوں کو فیل قرار دے دیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے بی اے /بی ایس سی کے نتائج کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس سال بھی بیشترامیدوار انگریزی کے پرچے میں فیل ہوئے ۔رزلٹ گزٹ میں بعض ایسے امیدواروں کوتوپاس قراردے دیاگیاجنہوں نے انگریزی میں صرف 54۔56یا60نمبرلئے، مگر65 نمبرلینے والے بعض امیدواروں کو فیل قرار دے دیاگیا،جب اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے بتایاکہ5 سے یہ پالیسی ہے کہ جوامیدوارچار سوسے زائد نمبرلے گا،اسے رعایتی نمبر دیکر پاس کر دیا جائے گا،جبکہ اس سے کم نمبر لینے والوں کو یہ رعایت نہیں دی جائیگی۔انگریزی کاپیپر200نمبرکاہوتاہے،جس میں سے66نمبرلینے والاپاس ہوتاہے،انہوں نے نتائج کوبالکل صاف اور شفاف قراردیا۔

مزید خبریں :