12 اگست ، 2012
اسلام آباد … سابق چیئرمین قومی تعمیر نو بیورو دانیال عزیز نے کہا ہے مقامی حکومتوں کا نظام نافذ نہ کرنے پر عید الفطر کے بعد تمام اضلاع میں مظاہرے شروع کئے جائیں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ حکومت کو مقامی حکومتوں کا نظام نافذ کرنے کیلئے دی گئی مہلت 18 اگست کو ختم ہو رہی ہے، فیصلے پر عمل نہ کرنے پر گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ بھی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کیلئے ستمبر میں ملک بھر میں فیصلہ کن تحریک شروع کریں گے۔