پاکستان
12 اگست ، 2012

ق لیگ اتحادی اور چوہدری شجاعت بڑے بھائیوں جیسے ہیں، احمد مختار

ق لیگ اتحادی اور چوہدری شجاعت بڑے بھائیوں جیسے ہیں، احمد مختار

لاہور … وفاقی وزیرپانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ان کے بڑے بھائیوں جیسے ہیں، مسلم لیگ ق اتحادی جماعت ہے، آئندہ الیکشن صدر زرداری کی قیادت اوران کی پالیسیوں کے تحت لڑیں گے۔ لاہورمیں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے کہا کہ ان کا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ، چوہدری شجاعت ان کے بھائی احمد سعید کے کلاس فیلو ہیں، لیکن مقامی سیاست ایک حقیقت ہے۔ احمد مختار کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شام چوہدری احمد مختار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری برادران نے ان کی وجہ سے بھاگنا ہے اور وہ انہیں بھگا کر دم لیں گے، جبکہ صدر زرداری کے فارمولے کے تحت چوہدری برادران ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

مزید خبریں :