12 اگست ، 2012
پشاور … پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 پشاورسے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ارباب خضر حیات نے کہاکہ عمران خان کا سو نا می جھا گ کی طرح بیٹھ گیا ہے، انہیں اب بھی حقیقت کا احساس نہیں تو آ ئندہ انتخا بات میں پشاور سے الیکشن لڑ کر دیکھ لیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک ادنیٰ کارکن اور میاں نواز شریف کے سپاہی کی حیثیت سے میں انہیں شکست سے دو چار کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی مقبول ترین جما عت مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کو تنقید کا نشا نہ بنا کر اپنی سیاسی دکا ن چمکا نے کی ناکام کوشش کی ہے۔