پاکستان
12 اگست ، 2012

لاہور: فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارکا انعقاد

لاہور … لاہور میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، مقررین نے فلسطینی عوام پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے اور امت مسلمہ میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ لاہور پریس کلب میں فلسطین فاوٴنڈیشن پاکستان کے سیمینار سے مولانا راغب نعیمی، مو لانا عبدالخالق اسدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل اکیلا ملوث نہیں بلکہ عالمی سامراج بھی اس کا ساتھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عرب دنیا فلسطین کیلئے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے اور وہاں قتل عام کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید خبریں :