پاکستان
12 اگست ، 2012

احتساب کا عمل قبر کھود کر دفن کردیا گیا ہے،جا وید ہاشمی

 احتساب کا عمل قبر کھود کر دفن کردیا گیا ہے،جا وید ہاشمی

کراچی…تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ساڑھے چارسالوں میں احتساب کا عمل قبر کھود کر دفن کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے تحت کراچی میں افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکمران اٹھارہویں ترمیم کے باوجود ملک کو بحران سے نکالنے میں ناکام ہے ساڑھے چار سالوں میں احتساب کا عمل قبر کھود کر دفن کردیا گیا ،حکمران قوم کو جواب دینے کو تیار نہیں ، قوم جاگ چکی ہے پائی پائی کا حساب لے گی ۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کا سورج غروب اور عوام کو طلوع ہورہا ہے۔ اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا ، جمہوریت کے دعویدار اپنی جماعت میں جمہوریت قائم کریں ، انھوں نے کہا تحریک انصاف جمہوریت ، اسلام اور پاکستان کی جنگ لڑے گی ،ایم کیوایم کے دوست ماضی میں تین مرتبہ حکومت میں شامل رہے اور ملک کو نقصان پہنچتا رہا سب کو ملک بچانے کے لئے سوچنا ہوگا۔انھوں نے کہا بوڑھے جوانوں اوربیٹیوں کے دلوں میں تحریک انصاف نے جگہ بنالی ہے ، شوکت خانم اسپتال پر انگلیاں اٹھانے والے اپنی پارٹی میں احتساب نہیں کرسکے ،ہندوں برادریوں کو تحفظ فراہم نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے ۔

مزید خبریں :