12 اگست ، 2012
ملتان…تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمودقریشی نے کہا کہ چند دنوں کے مہمان وزیر اعظم معاشی بد حالی کا تذکرہ کرتے سنائی دیتے ہیں، ملتان میں افطار ڈنرکی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے وزراء نوکریاں فروخت کرنے اور کرپشن کا ذکر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سحری اور افطاری میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے بیانات پر کوئی عمل نہیں ہورہا ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کاشتکاروں پر بجلی کے اضافی بلوں کی مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اورق لیگ کے درمیان اتحاد مصنوعی ہے جو مزید نہیں چل سکتا۔