پاکستان
12 اگست ، 2012

کوئٹہ میں موسم ابر آلود رہا تاہم شہری بارش کے منتظر رہے

کوئٹہ…کوئٹہ میں سار ا دن موسم ابر الود رہا لیکن شہری بارش کو ترستے رہے۔ کوئٹہ میں پچھلے دو روز سے بادل آنے کا سلسلے جاری ہے لیکن بارش نہیں ہورہی ہے آج بھی سار ا دن موسم ابر الود رہا اور بادل چھائے رہے تاہم بارش نہیں ہوئی۔کوئٹہ میں موجودہ مون سون کے دوران صرف ایک مرتبہ ہی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم پچھلے کئی روز سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :