پاکستان
12 اگست ، 2012

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کا ٹریفک منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

پشاور…خیبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ امیرحیدر ہوتی نے پشاور میں جدید سہولتوں کے حامل ٹریفک کے بڑے منصوبوں پرکام کی رفتار تیزکرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ امیرحیدر ہوتی نے سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں ٹریفک کے حامل بڑے منصوبوں پرکام کی رفتارمزیدتیزکرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کوآمدورفت اورٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ریلیف ملے گا۔ اس موقع پر بشیراحمد بلورنے کہا کہ ارباب سکندرخان خلیل فلائی اوور بروقت مکمل کرلیا جائے گا جبکہ مفتی محمود فلائی اوورسمیت دیگرمنصوبوں پرتعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید خبریں :