Can't connect right now! retry

دنیا
13 اگست ، 2019

مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی ایک اور جعلسازی سامنے آگئی

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج کی ایک اور جعلی سازی سامنے آ گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے جعلی اقدام اپنے ہی زیر انتظام علاقے میں اٹھانے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کنٹرول لائن کے پار کی کارروائی ظاہر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جعلی جھڑپ کا ڈراما رچائے گی، پھر بھارتی فوج کی طرف جوابی کارروائی کا ڈراما رچایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جعلی جھڑپ کے لیے پوسٹیں تیار کر لی ہیں اور وہاں پاکستانی جھنڈے بھی لگا دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج نے اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر میں مظاہرین پر آنسو گیس شیل اور پیلٹ گنوں کے استعمال سے متعلق خبروں کو جھوٹ قرار دیا تھا تاہم اب بھارتی فورسز نے قبول کر لیا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر 9 اگست کو آنسو گیس شیل اور پیلٹ گنوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM