14 جنوری ، 2012
لاہور…لاہورڈسٹرکٹ با رالیکشن کے غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق پروفیشنل گروپ کے امیدوار چودھری ذوالفقار بھاری اکثریت سے صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔نومنتخب صدر کا کہنا ہے کہ انکی جیت سرکاری وظیفہ خوروں کی شکست ہے ، اب عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑانے نہیں دینگے ۔ الیکشن میں جیت کے بعد لاہوربارکے نومنتخب صدر چودھری ذوالفقار نے کہا کہ ان کی جیت بابراعوان کے حامیوں اورسرکاری وظیفہ خوروں کی شکست ہے، اب کسی کو عدلیہ اوراسکے فیصلوں کا مذاق نہیں اڑانے دینگے اورقانون کی عملداری یقینی بنائی جائیگی اور فیصلے عوام کی خواہشات کے مطابق ہونگے۔غیرحتمی نتائج کے مطابق چودھری ذوالفقار کو 2208، نعمان قریشی نے1867اورعامراقبال بشارت نے957ووٹ حاصل کیے۔ چودھری ذوالفقار کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی انکے حامیوں نے خوشی سے بھنگڑے ڈالے اورنعریبازی کرکے جشن منایا۔