02 فروری ، 2025
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما نے ملاقات کی تصویرپارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی جس پر وزیراعلیٰ سمیت پارٹی رہنماؤں نے ملاقات پر تنقید کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عاطف خان کا کہنا تھاکہ خفیہ نہیں، دن کی روشنی میں سب کے سامنے ملاقات ہوئی، اسلام آباد کلب میں معمول کے مطابق واک کےلیے گیا تھا جہاں عون چوہدری سے آمناسامنا ہوا تو کسی نے تصویر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان کی بات سےگروپ میں شامل دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی ورکرز اور قیادت عاطف خان کی اس ملاقات کوناپسندیدہ سمجھتی ہے، عون چوہدری نے ہمارےلیڈراور ان کی اہلیہ کے خلاف گواہی دی تھی۔