Time 29 اگست ، 2019
پاکستان

بہو سے ناجائز تعلقات، سسر نے پوتوں اور بہو کو ذبح کر ڈالا

فوٹو: فائل

نواب شاہ: بہو سے ناجائز تعلقات کا بھانڈا پھوٹنے پر سسر نے اپنے دونوں پوتوں اور بہو کو ذبح کر دیا۔

بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے مطابق ریلوے گوداموں کے قریب جھاڑیوں سے دو بچوں چندہ اور گلیو کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں ملی جس کا گلا کٹا ہوا تھا اور اس کی حالت نازک ہے۔

بعد ازاں ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے بتایا کہ واقع کی جگہ سے کچھ فاصلے پر جھاڑیوں میں چھپے ایک شخص ویرو کو حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس کے اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں بچوں نے دیکھ کر شور مچایا تو قریب رکھی چھری سے دونوں بچوں کے گلے کاٹ دیئے جس پر بچوں کی ماں نے مزاحمت کی تو اس کا بھی گلا کاٹ دیا۔

مزید خبریں :