پاکستان
07 فروری ، 2012

ٹنڈو الہیار:پولیس اور ڈاکووٴں میں مقابلہ،2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

ٹنڈو الہیار…ٹنڈو الہیار کے قریب میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر پولیس اور ڈاکووٴں میں مقابلہ ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹنڈو الہیارکے قریب میرپورخاص حیدرآباد روڈ پرنصیر کینال پر بعض مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے کھڑے تھے کہ گشت پر مامور پولیس سے مقابلہ ہوگیادونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شدیدزخمی ہوگئے جبکہ ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :