دنیا
Time 31 اگست ، 2019

فرانس کے میٹرو اسٹیشن پر چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک

چاقو اور تیز دھار آلے سے لیس دو افراد نے لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر بس کا انتطار کرتے لوگوں کو نشانہ بنایا— فوٹو: اے ایف پی

فرانسیسی شہر لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر چاقو حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق چاقو اور تیز دھار آلے سے لیس دو افراد نے لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر بس کا انتطار کرتے لوگوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد ایک حملہ آور کو پکڑ لیا گیا جبکہ پولیس دوسرے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حملے کے محرکات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال اسے دہشتگردی کی کارروائی قرار نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :