07 فروری ، 2012
اورکزئی. . . . .اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری سے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں ،خادزئی،ماموزئی،طورسمنت،میں شدت پسندوں کے 4 مشتبہ ٹھکانے بھی تباہ کردئے گئے ہیں ۔اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف رات کے وقت بھی فضائی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔