07 فروری ، 2012
کراچی. . . . . .کراچی کے علاقے گلشن مہران میں پولیس نے فیکٹری پر چھاپہ مار کرجعلی ادویات اور کھاد برآمد کرلی ہے۔ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فیکٹری میں موجود افراد سلیکا سینڈ پر رنگ کرکے جعلی واشنگ پاؤڈر بناتے تھے۔ فیکٹری سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ فیکٹری سے برآمد ہونے والے سامان کو تحویل میں لے کر فیکٹری سیل کردی گئی ہے ۔